جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی امراء شریک ہوئے۔
جے یو آئی ف کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، جبکہ قانون سازی پر بھی جماعت کو بریف کیا گیا۔