• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی


سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں یکم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

اس سلسلے میں کراچی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔ یکم سے 10 محرم تک صوبےمیں اسلحہ لےکر چلنے کے پرمٹ منسوخ رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ افراد کےاجتماع، منافرت انگیز وال  چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور ریکارڈنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اجازت جلسوں و مجالس پر بھی پابندی ہوگی۔

تازہ ترین