• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت میں گستاخانہ پوسٹ پر شدید احتجاج


پاکستان نے بھارتی شہر بنگلورو میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک انتہا پسند ہندو نے توہینِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارتکاب کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گستاخانہ پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، اور گستاخانہ پوسٹ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی عکاس ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گستاخانہ پوسٹ بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی عکاس ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس نے واقعے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی پولیس نے تین مظاہرین کو بے دردی سے قتل کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین