آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلینڈ کیخلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کیلئے پہلے ٹیسٹ کا اسکواڈ برقرار

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مانچسٹر ٹیسٹ کے ہی 16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسکواڈ میں اظہر علی، بابرِ اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم اور امام الحق شامل ہیں۔

کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ اور سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید