قصور کے علاقے سلامت پورہ میں سابقہ رنجش پر وکیل سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔
پولیس کے مطابق قصور کے علاقے سلامت پورہ میں اقبال گجر ایڈووکیٹ دو ساتھیوں سمیت گاڑی میں دوست کو ملنےجارہے تھے کہ گھات لگائے مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جس کے بعد پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔