• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی نے نیا محاذ کھول دیا،عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان سے سعودی عرب اور یواے ای میں موجود پاکستانی ورکرز کے مستقبل کو دھچکہ لگا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولاناعبدالاعلیٰ درانی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاسفارتکاری ایک بڑا نازک کام ہے ،یہ جذبات سے نہیں چلایاجاتا ۔وزیرخارجہ نے بیان دے کر ستر سال قدیمی دوست ملک سعودی عرب اورعرب ممالک کے خلاف بلاوجہ محاذ کھول دیا ۔انہوں نے کہا پاکستان کوبے موقع اور بلاجواز بیرونی دنیا کے ساتھ غلط سفارتکاری سے اجتناب کرنا چاہئے ، وزیرخارجہ یہ بھول گئے ہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور بے حساب معاشی مدد کرکے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا رکھا ہے۔ سعودی عرب نے2005کے زلزلے اور بعد میں آنے والے سیلاب میں بے پناہ مالی مدد کی، 2018میں جب پاکستان دیوالیہ ہورہا تھااس نے اربوں ڈالر کی نقد امداداور ادھار تیل دینے کاوعدہ کرکے پاکستان کواپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روحانی ہی نہیں معاشی مفادات بھی وابستہ ہیں ، کشمیر کاغصہ او آئی سی کااجلاس نہ بلانے پر ڈال دینا کھلی حماقت ہے۔

تازہ ترین