• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائی کولاچی والی زمین مینگروز کیلئے مختص، کیسے کسی کو الاٹ ہوسکتی ہے، چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کے پی ٹی کی زمینوں کی الاٹمنٹ اور ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر الاٹمنٹ کی منسوخی کیخلاف کے پی ٹی کی نظر ثانی کی درخواست پر ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین فروخت کرنے والوں کو رقم کی ادائیگی سے روک

دیا۔ 

عدالت نے قرار دیا ہے کہ تیسرا فریق ادائیگی کے مسئلہ کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ مائی کولاچی والی زمین تو مینگروز کیلئے مختص ہے۔

آپ کے پی ٹی کی زمین کیسے کسی کو الاٹ کرسکتے ہیں ؟ عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کے پی ٹی کی زمین کو اتنا سستا سمجھا ہوا ہے دس پیسے فی گز فروخت کردی ؟ 

کے پی ٹی پورٹ نہیں چلائے گا ؟ صرف زمینیں فروخت کررہا ہے ، آپ تو کے پی ٹی کو صاف بھی نہیں کرتے سمندر کا حال دیکھیں، آپ دکھائیں اتنی غلاظت آرہی ہے وہاں۔

تازہ ترین