• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت بندرگاہ جزوی بحال، ایران لبنان میں مداخلت سے باز رہے، فرانس

پیرس (اے ایف پی/جنگ نیوز )بیروت میں تباہ ہونے والی بندرگاہ پر جزوی طور پر کام بحال ہوگیا ہے اور جہازوں سے سامان اتارنے کا کام کیا گیا ہے،ادھر لبنانی دارالحکومت کی بندرگاہ میں تباہ کن دھماکے کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد ہزاروں متاثرہ افراد نے بُدھ کو ایک یادگاری مارچ میں حصہ لیا۔ شام 6 بجکر 8 منٹ پر دھماکے کے وقت گھنٹیاں بجنے لگیں اور مساجد سے آذان کی آوازیں گونجنے لگیں۔ فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان میں مداخلت سے باز رہے ، ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران ایک نئی حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملک کو ہنگامی حالت میں سنبھالا جاسکے۔

تازہ ترین