سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ گندم و چینی پر کس کو سبسڈی دی گئی، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی شوگر ملیں تو بند ہیں پھر کس کی شوگر ملوں کو سبسڈی دی گئی ہے عوام کو بتایا جائے، مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ سب پری پلان تھا، ہم نے تو ایک گاڑی میں پتھر بھی دیکھے اور سرکاری فائلیں بھی، ان چیزوں سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں، مریم نواز ڈیڑھ گھنٹے تک کھڑی رہیں، اگر انہیں اسی وقت جانے دیا جاتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا، سب کچھ پری پلان نظر آرہا ہے، تین کلومیٹر سے راستے تک بند کئے گئے تھے۔