آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افسران کو نوازنے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی میں نئی آسامیاں تخلیق کرنیکی کوشش

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) منظور نظر افسران کو نوازنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں نئی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین نئی آسامیوں پر ایسے افراد کی تعیناتی کی کوشش کی جارہی ہے جو مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے بلکہ ان سے زیادہ کوالیفائیڈ ملازمین ان کے ماتحت کام کررہے ہیں۔ نئی پیدا کی جانے والی پوسٹوں میں سینئر منیجر پروکیورمنٹ،منیجر فلیٹ اور منیجرہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ منظور نظر افسران کی پروموشن کے باعث منیجر سٹی،منیجر تحصیل اور منیجر پلاننگ کی سیٹیں خالی ہوں گی،جس پر میرٹ پر آنے والوں کی بجائے ایک اور سفارشی کھیپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اسلام آباد سے مزید