آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کچلاک سے 78کلو چرس برآمد ، دواسمگلر گرفتار

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) کچلاک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 78کلو چرس برآمد کر کےدو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی صد ر ڈویژن شوکت علی مہمند نے عوامی شکایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او نیو کچلاک عجب خان کاکڑ اور ایس ایچ او کچلاک نور الحسن کی سر براہی میں مشترکہ ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز جلو گیر پولیس ناکہ پر دوران چیکنگ چمن سےپنجاب جانے والی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہو نے کی کوشش کی پولیس نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر ڈرائیوروقار احمد کو گرفتار کر کے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 75کلو چرس برآمد کر لی پولیس کے مطابق یہ منشیات پنچاب اسمگل کی جا رہی تھی جبکہ ایک اور مشترکہ کارروائی کرتے ریلوے ٹریک بشیر اڈے کے قریب سے منشیات فروش محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کر لی ۔

کوئٹہ سے مزید