آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ضلعی انتظامیہ اور آرمی افسران کا امام بارگاہوں کا دورہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے اے سی پشاور محمد شفیق اور پاک آرمی سے کیپٹن یاسین ، ڈی ایس پی گوہر خان ، ایس ایچ او رتھانہ خان رازق رازی خان ، ایس ایچ او شاہ قبول محمد ابراہیم خان نے اندرون شہر میں موجود امام بارہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات اور امن وامان کے حوالے سے سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری ہیں ، افسران نے ڈھکی نعلبندی ، منور شاہ ،ڈھکی دالگراں ، محلہ خداداد ، کوہاٹی ، کوچہ رسالدار ، محلہ مروی ہا اور ڈبگری میں موجودہ امام بارگاہوں میں جاکر جائزہ لیا اور متولیوں سے ملاقات کرکے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی ، اس موقع پر پاک آرمی کے کیپٹن یاسین اور اے سی پشاور محمد شفیق نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور حساس مقامات پر کڑی نگرانی رکھنے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

پشاور سے مزید