• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، صدر کا صاف کیا گیا نالا پھر سے بھرنے لگا

کراچی کے علاقے صدر سے گزرنے والے برساتی نالے کو مون سون کے چوتھے اسپیل سے پہلے صاف کیا گیا مگر نالہ پھر سے بھرنے لگا ۔

مون سون کے چوتھے اسپیل سے پہلے ریگل صدر سے گزرنے والے نالے کی صفائی کھرچ کھرچ کر کی گئی اور پانی کی روانی کو ممکن بنایا گیا تھا، لیکن صفائی ہوئے ابھی ہفتہ مکمل نہیں ہوا اور نالہ کچرے سے پھر بھرنے لگا ہے۔

سڑک سے متصل نالے کا حصہ تقریبا بھر چکا ہے، اس صورتحال میں انتظامیہ بھی پریشان ہے ۔

زرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیا علاقے کے دکانداروں پر اپنے علاقے کو صاف رکھنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

تازہ ترین