• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے سے متعلق 5 بڑے پراجیکٹ آرہے ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ  اس سال موٹر وے سے متعلق 5 بڑے پراجیکٹ آرہے ہیں، موٹروے پراجیکٹ کے ساتھ مسافروں کو ہرطرح سے سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

 مراد سعید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں سوات موٹر وے کا آغاز ہوا اور جلد سیالکوٹ لاہور موٹر وے بھی کھل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس کا معیار پورے ملک میں سب سے اچھا ہے، جو موٹر وے پولیس کا لائسنس لے گا اس کو باہر جا کر گاڑی چلانے میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ ہمارے ہاں سسٹم ایسا ہے کہ پولیس والے اشاروں پر ہاتھ سے روکتے ہیں، فیصلہ ہوا کہ اب جو سڑک بنی تو موٹر وے پولیس کا اس میں حصہ ہوگا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اب 2 ہزار سے زائد نئے نوجوان آفیسر بھرتی ہوگئے ہیں، منی آپریشن تھیٹرکی سہولیات موٹروے پر موجود ہوں گی۔

مراد سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں موٹروے پولیس کا اہم کردار ہے، حکومت نے پہلے دن کہا کہ عوام کو بیماری سے بھی بچانا ہے اورغربت سے بھی۔

انہوں نے کہا کہ جو بزرگ شہری سفر کرتے ہیں ان کیلئے ہم نے سفر آسان بنانا ہے، بزرگ شہری، خواتین اور اسپیشل پرسنز کیلئے اسپیشل سیٹ گاڑیوں میں رکھوائی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ کم وسائل میں بہترین سروسز دیں، منی آپریشن تھیٹرکی سہولیات موٹروے پر موجود ہوں گی۔

تازہ ترین