• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان ، کوچ نےاچھا کمبی نیشن دیکھ کرٹیم بنائی ہے، محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کپتان اورکوچ نےاچھا کمبی نیشن دیکھ کرٹیم بنائی ہے،فوادعالم کوموقع دیا ہے امید ہے وہ اچھاپرفارم کریں گے۔

محمد یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےقومی ٹیم اچھا کھیل کر کم بیک کرے گی،پہلےٹیسٹ کے 2 روز بھی ہماری ٹیم نے اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ میں کچھ غلطیوں کی جس وجہ سے ہماری ٹیم ہاری ہے۔

محمدیوسف کاکہنا تھا کہ جونئیر کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے،کوشش کریں گےکہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو تیار کریں،

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں، اسد شفیق اور اظہر علی زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہیں۔

تازہ ترین