• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٓآئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے 27 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین