سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس حوالے سے سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔