• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت یومِ آزادی پر ایک دوسرے کے ماہی گیر رہا کریں، ایچ آر سی پی

لاہور(نامہ نگار )پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے آزادی کے دنوں کےموقع پر دونوں ممالک کی جیلوں میں پڑے 300 سے زائد ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنا کر دوطرفہ امن کے لیے عزمِ نَو کا اظہار کریں۔ایچ آر سی پی کے بیان میں کہاگیا کہ سرحد کے دونوں اطراف کے ماہی گیر ساحلی برادریوں کے غریب اور پسماندہ افراد ہیں اور جب کبھی وہ بھول چوک سے ہمسایہ ملک کی سمندری حدود میں جانے پر گرفتار ہو جاتے ہیں تو اِنہیں یکسر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ اِن کی وطن واپسی کا عمل برسوں تک تاخیر کا رہتا ہے۔ ان کے خاندان اپنے کمانے والےافراد سے محروم ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین