• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے درست کہااداروں کو مافیا نے کنٹرول کر رکھا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

وزیراعظم نے درست کہااداروں کو مافیا نے کنٹرول کر رکھا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  


اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم درست کہتے ہیں کہ اداروں کو مافیا نے کنٹرول کر رکھا ہے اور اسلام آباد اس کی بہتر مثال ہے‘اسلام آباد کو تورا بورا بنا دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان اور ماحول تباہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ہوئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ امید نہیں تھی کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہوتے ہوئے زمینوں پر قبضے ہوں گے، 1400 مربع میل کا دارالحکومت ہے جہاں کوئی قانون ہی نہیں ہے۔

تازہ ترین