آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرنچ صدرکاایرانی ہم منصب کوفون، لبنان میں غیرملکی مداخلت روکنے پر زور

پیرس ( آن لائن ) لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت سے لبنان کی سالمیت اور استحکام مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کے ایک بیان میں کہاگیاکہ صدر میکروں نے لبنان میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ لبنان کو اس وقت ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکے۔ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کسی غیرملکی قوت کا ہاتھ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے لبنانی عوام کی امداد کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے قائم کردہ فریم ورک کے

اندر رہتے ہوئے بیروت کی مدد کی جا سکتی ہے۔فرانسیسی صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ بھی رابطے میں لبنان کی صورت حال پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کو لبنان اور پورے خطے میں استحکام کے اور حالات کو پرسکون بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یورپ سے سے مزید