• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے سے تبدیلی آئے گی، اسد بٹ

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ اینڈ ہمبرسائیڈ کے صدر اسد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے آج پاکستان کے عوام قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی حکومت کو یادکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسد بٹ نے کہا کہ جس دن سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے تب سے پاکستان سے برکت رخصت ہوگئی ہے۔ زرعی ملک میں آٹا 70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چینی 100 روپے میں بھی نہیں مل رہی۔اپوزیشن اب عمران خان کو بھاگنے کا موقع نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی ہوگی۔ اسد بٹ نے گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو۔انہوں نے مریم نواز شریف کی لاہور نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کو روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عوام سے خوف پوری طرح عیاں ہوچکا ہے۔

تازہ ترین