• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت میں مقیم شادی شدہ جوڑوں کا ویزا پالیسی آسان کرنیکامطالبہ

دبئی (جنگ نیوز) پاکستان اور بھارت میں مقیم شادی شدہ جوڑوں نے اس بات پر زور دیا ہے دونوں ممالک میں آمد و رفت میں آسانی ہونی چاہئے، عرب میڈیا نے پاکستان اور بھارت میں مقیم جوڑوں کے خیالات کی مکمل تفصیلات لکھتے ہوئےکہا ہے پاک۔بھارت ویزے کے لئے جو مشکلات ہیں اور جس وجہ سے شادی شدہ جوڑوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ نہیں ہونا چاہئے یہ پابندیاں کی زندگیوں میں گہرہ اثر ڈال رہی ہیںاسی طرح پاکستان اور بھارت کے ان شہریوں نے جو مڈل ایسٹ میں مقیم ہیں ان کو اپنے ممالک جانے کی اجازت تو ہے مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزہ پالیسی کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے خاندان سے نہیں مل سکتےجس سے ناصرف ان کا خاندان بلکہ زندگی منقسم ہو کر رہ گئی ہے۔

تازہ ترین