• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر دیکھیں ”جیونیوز“ کے خصوصی پروگرام اور اسپیشل کوریج

کراچی (محمد ناصر) پاکستان کے گوشے گوشے میں ”یوم آزادی“ کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ خواتین، بچے، نوجوان، بزرگ غرض کہ تمام پاکستانی اِس دِن کو جوش بھرے انداز سے منانے رہے ہیں۔ اِسی جوش کو مزید دوبالا کرنے کیلئے ”جیونیوز“ نے بھی اپنے ناظرین کیلئے خصوصی اہتمام کیا ہے جس میں تمام دِن یوم آزادی کی مناسبت سے تشکیل دی گئی خصوصی دستاویزی فلمیں، ملی نغمے، معلوماتی پروگرام، نیوز رپورٹس، اسپیشل نیوز پیکجز اور خصوصی ٹاک شوز دکھائے جائیں گے۔ 14اگست کی صبح سے ہی یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے سرگرمیوں کو ”جیونیوز“ اپنے بلیٹن میں خصوصی کوریج دے گا۔ اس کے علاوہ اسلام سے مرکزی پرچم کشائی کی تقریب براہ راست نشر ہوگی۔ سرکاری دفاتر میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقاریب اور ملک بھر میں ہونے والے جشن کو بھی نمایاں کوریج دی جائے گی۔ ”جیونیوز“ کا مارننگ شو ”جیو پاکستان“ بھی یوم آزادی اسپیشل ہے جو صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین