• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیوں سے آزادی کا سانس لے رہے ہیں‘ مسز فرخ خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدرو رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی خود بھی قائداعظم کے بنائے اصولوں پر عمل پیرا ہیں اور قوم کو بھی ان اصولوں پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں۔ قائداعظم نے ایک جمہوری‘ خوشحال اور پرامن پاکستان کا خواب دیکھاتھا۔ آج کا دن ہمیں اپنے آبائو اجداد کی یاد دلاتا ہے جن کی لازوال قربانیوں او انتھک جدوجہد سے یہ ملک حاصل ہوا۔
تازہ ترین