• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ میں ٹرانسفارمر پھٹگیا،بجلی بند،اہل علاقہ کااحتجاج

لاہور(سپیشل رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ میں کینال پوائنٹ میں بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ گیا، اہل علاقہ نے عامر ٹائون سب ڈویژن کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ علاقہ میں پائپ فیکٹری نے پرائیوٹ ٹرانسفارمر نہیں لگایا اور لیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرکاری ٹرانسفارمر سے بجلی استعمال ہو رہی ہے جس سے آئے روز ٹرانسفارمر پھٹ جا تا ہے۔ ایس ڈی او عامر ٹائون علی ریاض نے کہا کہ کنال پوائنٹ کا علاقہ فتح گڑھ سب ڈویژن میں ہے، فاضل ٹرانسفارمر موجود نہیں، مختلف علاقوں میں دو ٹرانسفارمر بدل چکے ہیں اور مزید ٹرانسفارمر دستیاب نہیں، نیا ٹرانسفارمر لگانا فتح گڑھ سب ڈویژن کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین