• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی بدولت کورونا میں کمی دیکھنے میں آئی،آئی جی پولیس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر نے مختصر عرصے میں محکمہ جاتی بہتر ربط کاری کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جس کی بدولت اس وبائی صورتحال کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے بلوچستان میں سربراہ ذوالفقار درانی سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل و انچارج بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر میر عمران گچکی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی پر UNDP کا شکریہ ادا کیا جبکہ ادارے کے اقدامات کو سراہا۔ آئی جی پولیس نے بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر جسکی سربراہی سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی کر رہے ہیں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کمانڈ و آپریشن سینٹر نے مختصر عرصے میں محکمہ جاتی بہتر ربط کاری کو یقینی بنایا جس کی بدولت اس وبائی صورتحال کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس موقع پر ذوالفقار درانی نے پولیس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 بیماری سے پاکستان پولیس کو درپیش چیلنجوں میں اضافہ ہوا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس وبائی اور ہنگامی صورتحال کے دوران اپنا بہترین کردار بھی ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر UNDP نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف اشیا جن میں حفاظتی ساز وسامان پولیس کے لیے عطیہ کی۔
تازہ ترین