• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی احکام کوپامال کرنے والے رسوا ہوگئے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت نظریاتی کے سیکر ٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستا رچشتی، مفتی محمداحمدحقانی، عبدالقادرگلستانی اور مولوی سعداللہ نے کہا ہےکہ دین اسلام میں تمام عالم انسانیت کااحترام ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عیسائی برادری کے نوجوان رہنما کاشف داودکی جمعیت نظریاتی کےعبدالستارشاہ چشتی کی کاوشوں سے قبول اسلام کے موقع پرتقریب سے خطاب میں کیا ۔ نوجوانکا اسلامی نام محمدہاشم رکھاگیا۔مفتی محمداحمدنے اسے کلمہ پڑھایا۔ یادرہے اب تک 9 نوجوان 4خواتین جمعیت نظریاتی کی کاوشوں سے اسلام قبول کر کے داخل اسلام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے محمدہاشم کواسلام قبول کرنے پرمبارکبادیتے ہوئے کہاکہ اسلام واحدمذہب ہے جس میں انسانیت بلکہ حیوان تک کے حقوق کاتحفظ موجودہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس نے اس پرفتن دورمیں اسلام سے وابستہ ہوکراسلام پایا اس نے کامیابی حاصل کی اور جس نے اسلامی احکام کوپامال کیا وہ رسو ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ صحابہ نے تجارت ومختلف ذرائع سے اسلام کودیناکے کونے کونے تک پہنچایا، اسلام عالمگیرمذہب ہے جونفرتوں کومٹاکرمحبتوں کو پھیلاتاہے، اسلام دہشت گردی نہیں امن کا درس دیتاہے، انہوں نے نومسلم محمدہاشم کومبارکباددیتے ہوئے تمام باشعوردیگرمذاہب کے نوجوانوں کودعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی محمدہاشم کی تقلیدکرتے ہوتے اسلام کے پیغام کوقبول کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہوں۔
تازہ ترین