• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت اشیاء کیخلاف بی ایف اے کی کارروائی جاری

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت چائنیز نمک (اجینو موتو) ملے مصالحہ جات کی فروخت اور نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی پر پانچ مصالحہ شاپس جبکہ غیر معیاری گھی اور آئل سے تیار کردہ پاپڑ کی فروخت پر ایک ہولسیل ٹریڈرز پر جرمانے عائد کردیئے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے نیواڈہ کے علاقے میں قائم ہول سیل ٹریڈرز سے مختلف برانڈز کیمشروبات (Cold Drinks)کے نمونے بھی حاصل کیے جنہیں بعدازاں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیاگیا تاکہ ان کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیکر جعلی و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والے مراکز کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔
تازہ ترین