• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں کورونا کی تازہ لہر کے بعد حکومت نے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا، حکام کاکہنا ہے کہ ضرورت محسوس ہوئی تو لاک ڈاؤن میں تین روز کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر کورونا کی منتقلی کو روکے 100 سے زائد روز گزرنے کے بعد ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھالیا ہے، 13کمیونٹیز میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کوروناکے مزید 17کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہوگئی جس کے بعد حکومت نے خبردار کیا ہے کہ احتیاط نا کی گئی تو کورونا کیسز پھیل سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ جیسا ماضی میں دیکھا گیا کورونا تیزی سے پھیلنے کے بعد تھمتا ہے امید ہے یہاں بھی ایسا ہی ہوگا۔

منگل کے روز آکلینڈ کے ایک خاندان کے چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا سے 22 افراد کی جان جاچکی۔

تازہ ترین