• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا یومِ آزادی کا پیغام

پاکستان بھر میں آج 73 واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، یومِ آزادی کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج پاکستان کا 73 واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے۔

یومِ آزادی شایانِ شان انداز سے منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا شہر کادورہ

اپنے پیغام کے ذریعے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام افسران و اہلکاروں کو 73 ویں جشنِ آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، ہم اس ملک کی سلامتی کے امین ہیں۔

تازہ ترین