آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ووٹ کو عزت دیے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کےمقاصد پورے ہوتے تو بینظیرشہید ہوتیں نہ مریم نواز پر حملہ ہوتا، ووٹ کو عزت دیےبغیرقیام پاکستان کےمقاصد پورےنہیں ہو سکتے۔

شیخوپورہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عوام کو قیام پاکستان کے ثمرات نہ ملے ہیں، بزرگ علاج کی بھیک مانگتے مانگتے مر رہے ہیں اور نوجوان ڈگریاں لے کر نوکریاں تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کو آزادی دلوانا پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، جبکہ اگر قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوتے تو میر شکیل الرحمٰن قید نہ ہوتے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آج پوری قوم کو ووٹ کو عزت دینے کا عہد کرنا چاہئے، ووٹ کو عزت دیےبغیر ملک مسائلستان بنتا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید