• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقاریب و پرچم کشائی

بریڈفورڈ قونصلیٹ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ قونصل جنرل ابرار حسین نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

آسٹریا کے صدر مقام ویانا میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سےتقریب ہوئی۔ سفیر پاکستان منصور احمد خان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

ادھر لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب میں کورونا کے سبب  کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ تقریب کو کمیونٹی کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا۔

ہائی کمیشن کےافسران نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے قومی پرچم بلند کیا۔ 

مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں بھی کورونا ایس او پیز اورلاک ڈاؤن کی وجہ سےکمیونٹی کومدعو نہیں کیاگیا۔

کمرشل اتاشی محمد اختر اورکمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے وزیراعظم کا پیغام سنایا۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائی کی۔

تازہ ترین