آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف


ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف کرادی ہے۔

ہنڈائی کے حکام کا کہناہے کہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کار پاکستان میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

لاہور میں منعقدہ آن لائن لانچنگ تقریب میں موجود ہنڈائی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سربراہ بی ایس جیونگ اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او تاٹسوا ساٹو کا کہنا تھا کہ ہنڈائی ٹکسن پاکستان میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صارفین کے لیے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدت کا بھی امتزاج ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنڈائی نے نئی گاڑی کی بارہ اقسام متعارف کرائی ہیں، پاکستان میں فی الحال دو اقسام صارفین کے لیے سامنے لائی گئی ہیں۔

آن لائن لانچنگ تقریب میں شوبز کے ستارے بھی شریک ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید