امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں ظالمانہ نظام چاہتا ہے، کرپٹ سیاستدانوں اور سرمایہ داروں نے ریاست پر قبضہ کیا۔
سراج الحق نے لاہور میں ریلوے اسٹیشن پر جماعت اسلامی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آزادی کا دن ہے پوری قوم آزادی منا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگست کا مہینہ خوشحالی کامہینہ ہے مگر مزدور پھر بھی بھوکے سوتے ہیں، صرف 36 لاکھ مزدور سرکار کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں باقی سب ذلیل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نوجوان بھی آج تک آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ہاتھ ملایا ہم اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ 16 اگست کو جماعت اسلامی اسرائیل کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔