• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں یوم آزادی کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یوم آزادی کے موقع پراسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقادہوا، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈوثرن مقصود احمدنے پرچم کشائی کی،تقریب میں کمانڈنٹ ایس ایس یو عرفان مختار بھٹو، ایس پی ایس ایس یو راجہ محمد ارشد، ایس ایس پی کورٹ پولیس چوہدری اسد، ایس پی مددگار15 عبداللہ میمن، ایس پی سیکیورٹی ون اصغر عثمان، ایس پی سیکیورٹی،ٹو ،سلمان حسنین اور کثیر تعداد میں پولیس عہدیداران اور کمانڈوز نے شرکت کی، اس موقع پرملک کی خوشحالی، سا لمیت اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اورشرکا میں مٹھا ئی بھی تقسیم کی گئی،یڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی مقصود احمد کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایس ایس یو عرفان مختار بھٹو کی قیادت میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے یوم آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

تازہ ترین