کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی وسیم اختر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو کے ہمراہ جشن آزادی کا آغاز اسٹیڈیم روڈ پر کیک کاٹنے کے ساتھ غبارے اور پرندے آزاد کرکے کیا ، قومی ترانے پر عوام نےیکجا ہو کر احترام کے ساتھ قومی ترانہ سنا مئیرکراچی وسیم اختر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے اہل وطن بالخصوص کراچی کے شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔