• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو 2 کھرب روپے جرمانے سے بچانے پر ستارہ امتیاز

پاکستان کو 2 کھرب روپے جرمانے سے بچانے پر ستارہ امتیاز  


کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کو کارکے رینٹل پاورکیس میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر( 2 کھرب روپے ) جرمانے سے بچانے پر پاک فوج کے تین افسران کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئررانا عرفان شکیل رامے ‘لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم نے سوئٹزر لینڈ‘لبنان اور دبئی کے بینکوں سے ترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی کرپشن کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے کڑی تگ ودوکی تھی ۔ 

تینوں افسران نے پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے بھی دستاویزات اکٹھی کیں جو کمپنی کے خلاف کیس جیتنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔ 

ان تحقیقات کے نتیجے میں کارکے پاکستان کے خلاف 6مقدمات سے دستبردارہوگیا۔

تازہ ترین