• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشکول اور ایٹمی طاقت ساتھ نہیں چل سکتے، شہباز شریف

کشکول اور ایٹمی طاقت ساتھ نہیں چل سکتے، شہباز شریف 


لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صد ر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشکول اور ایٹمی طاقت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وقت کی ضرورت ہے کہ کشکول کو توڑا جائے، جشن آزادی کے سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 73 سال قبل قائد اعظم کی انقلابی لیڈر شپ میں 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا تو یہ تاریخ کا ایک انہونا واقعہ تھا۔پاکستان دہائیوں اور صدیوں پر محیط عظیم قربانیوں کا نتیجہ تھا جو کہ ایک دیانتدار اور محنتی شخص کی لیڈر شپ میں سر انجام پایا۔

تازہ ترین