کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کے لئے نوید سنادی، این سی او سی کے ذریعے کراچی میں بڑی تبدیلیاں جلد متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اسد عمر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت سروس ڈیلیوری نہیں ہے، چاہے فیڈرل گورنمنٹ ہو، صوبائی حکومت ہو، لوکل گورنمنٹ ہو، واضح طور پر کراچی اس کا حقد ار نہیں ہے لہذا سب سیاسی لوگوں کو ایک راستہ نکالنا ہوگا تاکہ ہم کام کرسکیں ان لوگوں کے لئے جو اس ملک کے سب سے بڑے شہر کے رہائشی ہیں جو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے ۔انشااللہ اس میں آپ کو اچھی خبر جلد ملے گی۔