• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی اور سہولیات میں اضافے کے بعد چمن سرحد مکمل طور پر کھول دی گئی،سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کسٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر انٹری ویزا ڈاک ٹکٹوں اور متعلقہ افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے لوگوں کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی۔ مزید یہ کہ افغانستان سے متعلق نئی ویزا پالیسی کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ نئی ویزا پالیسی کے نفاذ سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین سماجی‘ معاشی اور تجارتی رابطوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین