• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے فیصل آباد میں 13کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری پکڑ لی

اسلام آباد (تنویر ہاشمی،کامرس رپورٹر)ایف بی آر کےڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن فیصل آباد نےکروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ٹیکسٹائل مل کےمالک کو گرفتار کرلیا،فیصل آباد کی فضل اویس ٹیکسٹائل سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسنگ کے ذریعےکی گئی ساڑھے 13 کروڑ روپے کے قریب ٹیکس چوری پکڑ لی، ٹیکسٹائل مل کامالک گرفتار ،ملوث افراد کیخلاف سیلز ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کاکیس تیار ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جعلی اور فلائنگ انوائیسزکے خلاف کاروائی کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ٹیکس چوری کے سد باب کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے جعلی اور فلائینگ انوائیسز میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر فیصل آباد نےسید محمد اظہر ما لک فضل اویس ٹیکسٹائل فیصل آباد کو جعلی اور فرضی کمپنی ایرو انٹرنیشنل کے نام پر جعلی اور فلائنگ انوائیسز بنانے پر گرفتار کر لیاہے۔

تازہ ترین