• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کے فلسفے قوت اخوت عوام پر عمل کرنا ہوگا،آصف زرداری کی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ قائد اعظم کے فلسفے قوت اخوت عوام پر عمل کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے ۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہاکہ شہید بھٹو نے متفقہ دستور دیکر قوم کو سمت دی ، بینظیر بھٹو شہید نے 1973 کے آئین کی بحالی کیلئے بے مثال جدوجہد کی ۔آصف زرداری نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان ، جیل اور جبر کا سامنا کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

تازہ ترین