• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع کی ماسٹر پلاننگ کی ٹیکنیکل بڈ زکھول دی گئیں

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی ضلع کی ماسٹر پلاننگ کی ٹیکنیکل بڈ زکھول دی گئیں، چار کمپنیوں نے ٹیکنیکل بڈز کیلئے کوالیفائی کیا تھا جن میں نیسپاک، زیرک، موڈ میکڈونلڈ اورایشین شامل ہیں ،آرڈی اے حکام کے مطابق ٹیکنیکل بڈز کی ایویلیوایشن کیلئے قائم کمیٹی جائزہ لے گی اور پھر ایک کمپنی کو کامیاب قرار دیا جائے گا، کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے سمیت پی اینڈ ڈی ، فنانس ، ہائوسنگ اورآرڈی اے میٹروپولیٹن کے نمائندے شامل ہونگے،12 کمپنیوں نے پراسس میں حصہ لیا تھا ، آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے تحت بڈز کھولی گئیں،اس منصوبہ کے تحت ضلع راولپنڈی کی ریجنل پلان تیار کیا جائے گا جبکہ سٹی کا ماسٹر پلان بھی بنے گا، اس میں تجویز کردہ اکنامک زون کو بھی ضم کیا جائے گا، 1996تا 2016کے راولپنڈی کے ماسٹر پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین