• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی بنیادوں میں مزدوروں کالہوشامل ہے،عوامی رکشہ یونین

لاہور(نیوزرپورٹر)عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکز ی چیئرمین مجید غور ی نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت اور پاکستان اللہ کا انعام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی بنیادوں میں مزدوروں کالہوشامل ہے۔ اور انکو درخت بنا کر اپنا کردار ادا کریں ۔شہریوں نے چھٹی کے دن شجر کاری مہم میں ساتھ دیا اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے اس موقع پر کہا کہ اخوت ، بھائی چارہ ، امانت ، دیانت اور صداقت کے جذبے کے تحت قوم کی خدمت کرنی ہے پی ایچ اے سی بی اے یونین نے چیئرمین یاسر گیلانی ،وائس چئیرمین حافظ ذیشان رشید ، پی ٹی آئی کے رہنما مہر واجد ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور پی ایچ اے کے دیگر افسران کے ساتھ مل کر جیلانی پارک میں جشن آزادی کا کیک کاٹاگیا۔جشن آزادی کے موقع پر چئیرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کہا کہ ہم وطن عزیز کی خاطراپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدء کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مہر واجد نے قوم کو جشن آذادی کی مارکباد دی۔
تازہ ترین