آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ اور گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ اور گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بارے میں بتایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور انسدادِ پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے آرمی چیف سے کہا کہ پاک فوج کی انسدادِ پولیو مہم میں کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

مائیکروسافٹ اور گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے ہر جگہ انسدادِ پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر مبارکباد

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی کاز ہے ، پاکستان کو پولیو فری بنانا قومی مقصد ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو کی کوششوں میں رضا کاروں، سیکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کا کردار اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید