• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالا کنڈ: گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بھائی قتل

مالا کنڈ: گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بھائی قتل


خیبر پختون خوا کے ضلع مالا کنڈ میں گھر میں گھس کر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے مٹکنئی میں واقعہ پیش آیا ہے جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گمبٹ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

تازہ ترین