• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں، عظمیٰ بخاری

مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں، عظمیٰ بخاری 


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جعلی احتساب کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں، 2021ء حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں وہ گاڑیاں جن پر پتھر لائے گئے ؟ مسلم لیگ نون جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہوگی، کارکنوں پر پتھراؤ کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان جیسا شخص ہی ایک کلو میٹر دور سے پتھر پھینک کر نیب آفس کے شیشے توڑ سکتا ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نون لیگ فیاض چوہان کے کارندوں کی بنائی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہوگی، حیرت ہے پولیس کے پتھراؤ سے درجنوں لیگی کارکن زخمی ہوگئے لیکن صرف چند پولیس اہلکاروں کے پاؤں پر پٹیاں بندھیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ شریف خاندان کو کمزور اور مسلم لیگ نون کو توڑنے کے نیب نیازی حربے ناکام ہوگئے، چھ ماہ کی مہمان حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہوچکے ہیں ۔

تازہ ترین