• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحکام پاکستان کے پیچھے وردی ہے،فیاض چوہان

استحکام پاکستان کے پیچھے وردی ہے،فیاض چوہان


پنجاب کےوزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کاکہناہے کہ استحکام پاکستان کے پیچھے وردی ہے، بیگم صفدر اعوان نے اپنے باپ کا ہنستا بستا گھر اور حکومت، اپنے استاد پرویز رشید کے کہنے پر برباد کر دی، کشمیر پر پوری قوم یکسو ہے ، دنیا نریندر مودی کے خونی اقدامات کا نوٹس لے۔

الحمراء آرٹ گیلری میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے"بلیک ڈے"کےنام سےہوئی تصویری نمائش کا افتتاح وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں نام نہاد سوشلسٹ بھارت کے مظالم کا پردہ چاک کیا گیا ہے، نریندر مودی اس آر ایس ایس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، جس نے اپنے ہی لیڈر گاندھی کوقتل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ہزیمت کے باوجود بھارتی میڈیا اور ایجنسیاں برما ، نیپال ، بھوٹان اور پاکستان میں مداخلت سے باز نہیں آ رہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتا ہے ،میں آج کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انشا اللہ نواز شریف کی واپسی کا عمل جلد شروع ہو گا ،پرویز رشید اورمحمود اچکزئی بیگم صفدر اعوان کے استاد ہیں،اور دونوں استادوں کی تعلیمات کےباعث بیگم صفدر نے اپنے والد کا کاروبار تباہ کر دیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کا قیام ہو یاکلبھوشن جیسے دہشت گردوں کی گرفتاری، ان سب کے پیچھے وردی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ بیگم صفدر اعوان کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو چھترمارو ہے، ان کاکہنا تھا کہ نیب اپوزیشن کوبلائے تو قیامت آجاتی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہوئے، مگر کسی نے نیب کےخلاف ایک لفظ نہیں بولا۔

تازہ ترین