• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کا افتتاح


قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد کی نئی عمارت کا قاسم آباد، وادھو واہ روڈ پر افتتاح کردیا گیا۔

سربراہ اسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کے مطابق اب ہر مریض کو اپنے گھر کے قریب ہی امراضِ قلب کے جدید و مفت علاج تک فوری او رآسانی رسائی ہوگی۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے حکومتِ سندھ کے اشتراک این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کا قاسم آباد، وادھو واہ روڈ پر آغاز کر دیا ہے۔

اس کی بدولت صوبہ سندھ کی عوام کو انہی کی دہلیز پر امراضِ قلب کا جدید و معیاری علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے این آئی سی وی ڈی حیدرآباد کی نئی عمارت کی سافٹ اوپننگ کی۔

این آئی سی وی ڈی حیدرآباد صوبہ سندھ کی خدمت کے لیے ایک اور سنگِ میل ہے، جس کے تحت دل کی صحت کی دیکھ بھال کی معیاری سہولیات تک فوری و آسان رسائی بالکل مفت ممکن ہوگی۔

تازہ ترین