آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لیویز فورس کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے کےلیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جام کمال نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران لیویز فورس کو صرف سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیویز فورس کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی گئی جبکہ گزشتہ دو برس میں فورس نے بہتر کارکردگی کے کئی مراحل طے کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ لیویز کو ہر لحاظ سے ایک بہترین فورس میں ڈھالا گیا، اس کی تربیت اور جدید آلات سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید